کولگام//اوِل گجربستی خُری بٹہ پورہ اور دمہال ہانجی پورہ کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کے دفتر کے احاطے میں محکمہ امور سارفین و عوامی تقسیم کاری کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے راشن کارڈوں کی اجرائی میں دھاندلیوں کاالزام عائدکرتے ہوئے فوری کارروائی کامطالبہ کیا۔احتجاجی صارفین کاکہناتھاکہ اُن کی بستی لگ بھگ250چولہوں پرمشتمل ہے لیکن صرف 35کنبوں کو بی پی ایل زمرے میں رکھاگیاہے جبکہ یہاں غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے کنبوں کی تعداد100سے بھی زیادہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ نفسالاگوہونے سے پہلے گجربستی اویل دمہال ہانجی پورہ کے بیشترصارفین کوبی پی ایل زمرے میں رکھاگیاتھالیکن مذکورہ خوراک اسکیم لاگوہونے کے بعدصرف 35کنبوں کوہی بی پی ایل زمرے میں رکھاگیا۔انہوں نے راشن ڈیپوچلانے والے فیرپرائس شاپ ڈیلرپر راشن کارڈوں کی اجرائی میں رشوت خوری اورصارفین کیلئے مخصوص چاول کی چوربازاری جیسے سنگین الزامات عائدکرتے ہوئے انکشاف کیاکہ مذکورہ ڈیلرنے راشن کارڈاجراءکرانے کیلئے 2سے3ہزارروپے تک کی رشوت کاپیمانہ مقررکررکھاہے ۔احتجاجی صارفین نے کہاکہ جب نفسالاگوہونے کے بعدغریب صارفین کوفراہم کئے جانے والے چاول کی مقدارکم ہوئی توموجودہ ریاستی سرکارنے گزشتہ برس مارچ،اپریل کے مہینے میں مفتی محمدسعیدخوراک حقداری اسکیم متعارف کروائی ،اوراس اسکیم کے تحت صارفین کوکم داموں پراضافی10کلوگرام چاول فراہم کرنے کااعلان کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ وادی کے باقی علاقوں میں ریاستی سرکارکی متعارف اوربعدازاں لاگوکردہ اسکیم کے تحت غریب صارفین کوکم قیمت یادام پراضافی 10کلوگرام چاول کی فراہمی کویقینی بنایاگیااورضلع کولگام کے مختلف علاقوں اوردیہات میں قائم راشن ڈیپوﺅں اورفیئرپرائس شاپ کوبھی اس اسکیم کے تحت اضافی چاول فراہم کیاگیالیکن اوئل کھری بٹہ پورہ اور دمہال ہانجی پورہ میں دوفیرپرائس دوکانوںپرآج تک صارفین کویہ اضافی چاول کبھی فراہم نہیں کیا۔اُدھرڈپٹی کمشنرکولگام نے احتجاجی صارفین کی شکایت اورالزامات کافوری نوٹس لیتے ہوئے2روزکے اندرمعاملے کی چھان بین کی ہدایت جاری کردی اوراسسٹنٹ کمشنرریونیوکولگام کو راشن کارڈوں کی اجرائی میں مبینہ رشوت خوری اورصارفین کیلئے مخصوص چاول کی مبینہ چوربازاری کے معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی ۔