کولگام// ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی نے منی سپورٹس اسٹیڈیم کولگام میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ کے اہتمام سے ضلع سطح پر منعقدہ سالانہ ایتھلیٹک میٹ کا افتتاح کیا۔پروگرام کے دوران ضلع کے تمام6زونوں کے طلبأ مختلف کھیل صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔طلباء کے ساتھ بات چیت کے دوران ترقیاتی کمشنر نے نوجوان کھلاڑیوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور قومی اوربین الاقوامی سطح پر اپنی کھیل صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کی تلقین کی ۔اس دوران ڈی وائی ایس ایس او کولگام نورالحق نے پروگرام کے خدوخال کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس چارروزہ پروگرام میں 900سے زیادہ طلباء وطالبات حصہ لے رہے ہیں جس دوران وہ مختلف کھیل صلاحیتوں کا مظاہرہ کریںگے۔اس موقعہ پر اے سی آر،ڈپٹی سی ای او اور دیگر ضلع آفیسران بھی موجو دتھے۔