کولگام // ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں بدھ کے روز ایک بارودی شیل پھٹنے سے دو کم عمر لڑکے زخمی ہوئے ۔ واری پورہ دمحال ہانجی پورہ نامی گائوں میں12 سالہ شاہد رفیق تانترے ولد محمد رفیق اور11 سالہ اخلاق رفیق تانترے نامی دو بھائی ایک شیل کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ شیل اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور نزدیکی پرائمری ہیلتھ سینٹر دمہال میں داخل کیا گیا جہاں سے اخلاق کو ضلع ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا۔شیل پھٹ جانے سے شاہد کے ہاتھ کو زخم لگے ہیں جبکہ اخلاق کا چہرہ زخمی ہوا ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔