کولگام// جنگجوؤں نے جمعہ کی شام جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اڈورہ علاقے میں ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وادی میں گزشتہ دو دنوں میں پنچایت ممبر کا یہ دوسرا قتل ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے شبیر احمد میر ولد شبیر احمد میر ولد محمد عبداللہ پر ان کے آبائی گاؤں اڈورہ میں فائرنگ کی۔
زخمی کو ضلع ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔
ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر نے جی بتایا، "اس کے پیٹ میں گولی لگی تھی اور اسے ہسپتال لایا گیا تھا۔"
پولیس افسر نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 مارچ کو سرینگر کے مضافات میں کھون موہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے سرپنچ سمیر احمد بٹ ولد عبدالرشید بھٹ کے گھر میں گھس کر انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔