کولگام//باغبانی کے وزیر سید بشارت احمد بخاری نے سیبوں کی اچھی مارکیٹنگ کو یقینی بنانے اور میوہ اگانے والوں کو فائدی دلانے کیلئے آج مارکیٹ انٹر ونشن سکیم کی شروعات کی ۔ وائس چیئر مین ہارٹیکلچر بورڈ عبدالسلام ریشی ، ایم پی نذیر احمد لاوے اور ایم ایل اے کولگام محمد یوسف تاریگامی بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ہارٹیکلچر محکمہ درجہ سوم کے میوے 10 روپے فی کلو کے حساب سے خریدے گا جسے بعد میں پروسیسنگ یونٹوں کو سپلائی کیا جائے گا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے وزیر کو جانکاری دی کہ ضلع میں اس وقت 19500 ہیکٹر اراضی پر میوو¿ں کی کاشت کی جاتی ہے اور اب تک فروٹ منڈی کلگام سے 7 لاکھ میوہ پیٹیاں ملک کے باقی حصوں کو برآمد کی گئیں ۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں فصل بیمہ یوجنا اور وزیر اعظم کرشی سنچائی یوجنا کی موثر عمل آوری کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقعہ پر عوامی نمائیندوں نے اپنے مطالبات سے متعلق ایک میمورنڈم بھی وزیر کے سامنے رکھا ۔ سیکرٹری باغبانی نے اس موقعہ پر کہا کہ میوہ صنعت میں روز گار کے کافی وسائل موجود ہیں اورحکومت ا سے جدیدیت سے ہمکنار کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ بخاری نے کہا کہ ہارٹیکلچر سینسز مکمل کیا گیا ہے اور ہارٹیکلچر سیکٹر سے متعلق پالیسی عنقریب مکمل کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ منڈیوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ کولڈ سٹوریج سہولیات بہم کرانے کے ضمن میں کام کر رہا ہے ۔ وزیر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ بنیادی سطح پر پہنچ کر میوہ اگانے والوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرائیں تا کہ میوو¿ں کی پیداواراور پیداواریت میں اضافہ کیا جا سکے ۔ ایم ایل اے ہوم شالی بُگ عبدالمجید بٹ ، ایم ایل اے ڈی ایچ پورہ عبدلمجید پڈر ، سیکرٹری باغبانی منظور احمد لون ، ڈی سی کولگام کے علاوہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔