کولکاتہ/دنیا کی نمبر ایک ٹسٹ ہندوستان کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ کے پہلے دن خراب موسم اور کم روشنی کے سبب کھیل کے سخت امتحان سے گزرنا پڑا جہاں صرف 11.5 اوور کا کھیل ممکن ہوسکا جس میں ہندوستان نے صرف 17 رن بناکر اپنے بیش قیمت تین وکٹ گنوا دیئے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کو ٹاس ہارنے کے بعد کھیل کی پہلے ہی گیند پر اس وقت دوسرا جھٹکا لگا جب سلامی بلے باز روکیش راہل آؤٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم سنبھل نہیں سکی۔ پہلے دن بارش اور خراب موسم کے سبب کھیلے گئے 11.5 اوور کے کھیل میں ہندوستان نے روکیش راہل (صفر) شیکھر دھون (8) اور کپتان وراہٹ کوہلی (صفر) کے وکٹ گنوا دیئے ۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے وقت چتیشور پجارا 8 رن اور نائب کپتان اجنکیا رہا نے کھاتہ کھولے بغیر کرس پر موجود تھے ۔ سری لنکا کی جانب سے ہندوستان کے تینوں وکٹ سورنگا لکمل نے حاصل کی۔لکمل نے نہایت خطرناک گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ اوور ڈالے اور یہ تمام میڈن رہے ۔ لکمل نے میچ کے پہلے ہی گیند پر راہل کو وکٹ کیبر نیروشن ڈکویلا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ شیکھر دھون کو اس نے اپنا دوبارہ شکار بنایا ۔ بایاں ہاتھ کے بلی باز شیکھر دھون نے ایک خراب شاٹ کھیلا اور گیند ان کے بلے کا اندرونی کنارا لیتے ہوئے وکٹو ں میں گھس گئی۔ ان تینوں جھٹکو ں کے بعد اجنکیا رہا نے اور جتیشور پجارا نے اپنی لرکھڑاتی اننگز کو سنبھالنے کے ذمہ داری اٹھائی۔ لکمل نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو اپنا شکار بنایا جنہوں نے دس گیندیں کھیلی تھی اور گیارہویں گیند پر ایل بی ڈبلو آوٹ ہوگئے ۔ لکمل کی گیند وراٹ کے گھٹنوں کے پاس ٹکرائی امپائر نے سری لنکا کی کھلاڑیوں کی اپیل پر کوہلی کو آوٹ قرار دے دیا۔ وراٹ نے ساتھی بلے باز پجارا سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد ڈی آر ایس کا اشارہ کیا۔ جہاں تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ وراٹ کوہلی 61 ٹسٹ میچوں میں چھٹی مرتبہ اور سری لنکا کے خلاف سات ٹسٹ میچوں میں پہلی مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ۔ اس میچ کے دوران پہلے سے ہی بارش کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا اور بارش کے سبب پہلا سیشن اس کی نذر ہوگیا تھا ۔ دوسرے سیشن میں کھیل کے امکانات روشن ہوئے اس دوران سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ سری لنکا کے کپتان دنیش چنڈی ملکا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔ لکمل نے میچ کی پہلے ہی گیند پر راہل کا وکٹ حاصل کیا ۔ راہل اس طرح کسی ٹسٹ کی پہلی مرتبہ آوٹ ہونے والے ہندوستان کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ پہلے دن کے کھیل میں لکمل اور لاہیرو گماکے نے خطرناک گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ شیکھر دھون نے گیارہ گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے ایک چوکا لگایا۔ لکمل کی گیند کو ونڈے اسٹائل میں کھیلنے کی کوشش میں وہ آوٹ ہوگئے دوسرے اینڈ پر چتیشور پجارا نے دو چوکے لگائے ۔ کپتان وراٹ بھی میدان پر آنے کے بعد جم نہیں سکے اور لکمل کا تیسرا شکار بن گئے ۔ ہندوستان کی امیدیں اب رہانے اور پجارا پر لگی ہوئی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ دوسرے دن ایک اچھی رفاقت قائم کرے ۔ پہلے دن کے کھیل میں سری لنکا کے تیز گیند بازوں نے پچ کی نمی اور ہوا میں سوئنگ کرکے پورا فائدہ اٹھایا اور دوسرے دن بھی وہ یہی کریں گے ۔ پجارا کل 43گیندیں کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 8 رن بنائے ہیں۔ رہانے کا پانچ گیندوں میں ابھی تک کھاتہ نہیں کھلا ہے ۔(یو این آئی)