سرینگر//کشمیر پولیس نے جاری کورونا کرفیو کے دوران بدھ کو ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی آزادنہ نقل و حمل کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی ۔
پولیس کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجے کمار کی ہدایت پر خصوصی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے تاکہ طبی و نیم طبی عملے کی نقل و حمل کو آسان بنایا جاسکے۔
ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں ڈیوٹی پر جاتے ہوئے کسی جگہ روکا جائے تو وہ ہیلپ لائن نمبرات0194-2506561اور0194-2506541یا وٹس اپ نمبر8899845182 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آئی جی کشمیر کی ہدایت پر صحافیوں کے شناختی کارڈوں کو کرفیو پاس کے طور تسلیم کیا جائے گا۔آئی جی کشمیر نے اس سلسلے میں پولیس کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔