جنیوا// عالمی وبا کورونا وائرس‘کووڈ -19’ کا قہربڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 25.53 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے کل 2،553،310 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 176،810 ہو گئی ہے . دنیا بھر میں اب تک 678،980 لوگ اس وبا سے مکمل طور شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔ دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کرچکی ہے . یہاں پر اب تک 824147 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 44999 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 75204 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔امریکہ کے بعد سب سے زیادہ شدید طور پرمتاثریوروپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 24648 افراد کی موت ہوئی ہے اور اب تک 183957 لوگ اس وائرس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82788 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4632 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔اسپین کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 204178 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 21282 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔