سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے مزید3023 کیس سامنے آئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سرینگر میں آج بھی سب سے زیادہ951کیس ظاہر ہوئے۔مذکورہ ذرائع نے کہا ضلع بارہمولہ میں آج 246،بڈگام میں199،پلوامہ میں82،کپوارہ میں79،اننت ناگ میں160،بانڈی پورہ میں59،گاندر بل میں54،کولگام میں145اور شوپیان ضلع میں59کیس سامنے آئے۔
اسی طرح صوبہ جموں کے ضلع جموں میں آج 499،ادھمپور میں61،راجوری میں90،ڈوڈہ میں27،کٹھوعہ میں87،سانبہ میں50،کشتواڑ میں22،پونچھ میں26،رام بن میں71اور ضلع ریاسی میں56کیس سامنے آئے۔