میڈرڈ/ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔سپینش فٹ بال کلب کے سابق صدر کی عمر 76 برس تھی ، وہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔سانز 1995سے 2000تک کلب کے صدر رہے، ان کے کلب نے 2 بار چیمپئنز لیگ ٹائٹل حاصل کیا۔