سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران1801 نئے کورونا وائرس متاثرین سامنے آئے۔ان میں 1247متاثرین وادی کشمیر جبکہ554جموں صوبہ میں سامنے آئے۔
اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد295879تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصہ کے دوران کورونا کے29مریض فوت ہوگئے۔
عوامی حلقوں میں اس بات کو لیکر اطمینان ہے کہ گذشتہ کئی ایام سے کورونا پھیلاو میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے۔