بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دنیا بھر میں مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں 1.96 لاکھ افرا د ہلاک ہو چکے ہیں اور 27.91 لاکھ افراد متاثرہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا نے سب سے زیادہ تباہی امریکہ میں مچائی ہے۔
امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 8.91 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہے اور 51017 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔