سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید11افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ اس طرح یو ٹی میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد3950تک پہنچ گئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں5افراد جموں میں جبکہ6افراد وادی کشمیر میں فوت ہوگئے۔
کورونا کی وجہ سے جو گیارہ افراد گذشتہ شام سے جاں بحق ہوگئے اُن کا تعلق بتہ مالو سرینگر،ذکورہ سرینگر،پادشاہی باغ سرینگر،برینوار بڈگام،کنڈ کولگام،تھمنہ پلوامہ،رائپورہ ستواری جموں،راجوری،بٹیان تھنہ منڈی اور جموں سے تھا۔