سرینگر// ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ری کوری کی شرح 93.38 فیصد ہوگئی ہے۔ حالانکہ اس بیماری کی وجہ سے یومیہ اموات کی تعداد میں اضافے سے اموات کی شرح میں جزوی اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میںگذشتہ24گھنٹوں کے دوران 120529نئے کورونا کیس سامنے آگئے جبکہ اس عرصہ کے دوران3380کورونا مریضوں نے جان سے ہاتھ دھولئے۔
اس دوران جمعہ کو 36 لاکھ 50 ہزار 080 افراد کو کورونا سے بچاو¿ کے ٹیکے لگائے گئے۔ملک میں اب تک 22 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار 317 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔