سرینگر// مرکزی وزارت داخلہ اورڈی جی پی دلباغ سنگھ نے شوپیاں میں تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعدکچھ پولیس اہلکاروں وایس پی اوزکے مستعفی ہوجانے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ پولیس محکمہ کیخلاف ایک بے بنیادپروپگنڈا ہے۔۔انہوں نے کہاکہ یہ امن دشمن عناصرکی جانب سے کیاجانے والاجھوٹاپروپگنڈا ہے۔ڈی جی پی نے کہاکہ ایس پی اوزکے بارے میں افواہیں پھیلائی جاتی ہیں ،اورہم نے اسکانوٹس لیاہے۔انہو ں نے کہاکہ ایس پی اوزاپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی کیساتھ انجام دے رہے ہیں اوروہ سیکورٹی پلان کااہم حصہ ہیں ۔پولیس سربراہ نے کہاکہ بے بنیادپروپگنڈے میں ملوثین کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔