کنگن//سرفرائو ،سمبل گنہ ون ا ور زیری پورہ کلن سے ریزن تک کی اندرونی سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ خستہ حال سڑکوں سے گذرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ گنہ ون سے سمبل بالا تک اندرونی سڑک کئی برس قبل خستہ ہوچکی ہے جس کے باعث نہ صرف لوگوں کو مشکلات پیش آرہے ہیں بلکہ اس خستہ حال سڑک پر گاڑیوں کو بھی چلنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں ۔ادھر تحصیل گنڈ کے زیری پورہ اور ریزن کے لوگوں نے بتایا کہ زیرہ پورہ کلن سے ریزن تک اندرونی سڑک خستہ ہوچکی ہے جس کے باعث ان علاقوں کے لوگوں کو سخت دقتیں درپیش ہیں ۔ اس سلسلے میںایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی ڈویژن گاندربل سید سجاد نے بتایا کہ گنہ ون سے سمبل تک کی اندرونی سڑک نبارڈ کے تحت ہے جس پر امسال میکڈم بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ریزن زیری پورہ کلن سڑک پرمیکڈم بچھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے البتہ مارچ میں منصوبہ بندی کے بعد اگر فنڈس وگذار ہوئے تو پھر اس پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔