کنگن//کرگل میں گنہ ون کنگن کا نوجوان نہانے کے دوران دریائے سورو میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ ہاری گنہ ون کنگن کا 18سالہ نوجوان محمد عمران ٹھیکری ولد غلام نبی ٹھیکری دریائے سورو میں نہا رہا تھا کہ اس دوران مذکورہ نوجوان کا پیر پھسل گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ۔ اطلاع ملتے ہی کرگل پولیس ،ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعداس کی لاش پانی سے باہر نکالی ۔ایس ایس پی کرگل ٹی گیال پو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مزکورہ نوجوان کرگل میں مزدوری کررہا تھا اور اتوار کے روز وہ دریائے سورو میں نہانے کے دوران پیر پھسلنے کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا ۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان کا پوسٹ مارٹم کرگل ہسپتال میں کیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں زیر دفعہ 174کے تحت کاروائی شروع کی۔