کنگن//کرگل سے کنگن کی طرف آرہی ایک ٹاٹا موبائل کو نیلہ گراٹھ سونہ مرگ میں حادثہ پیش آیا۔اس حادثے میں ڈرائیور معمولی طور پر زخمی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرگل سے کنگن کی طرف جارہی ایک ٹاٹا موبائل ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کوکری کدل نیلہ گراٹھ کے مقام پر سڑک سے بیس فٹ نیچے گرگئی۔
حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور نثار احمد بابا ولد غلام محی الدین بابا ساکن یچھ ہامہ کنگن کو زخمی ہوا ہے جس کو علاج کے لئے پبلک ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ منتقل کیا گیا جہاں سے مزکورہ ڈرائیور کو ایکسرے کے لئے سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا ہے۔