سرینگر//پولیس نے جمعرات کو وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ایک کمسن بچے کی لاش سندھ ندی سے بر آمدکی۔یہ 15ماہ کا بچہ گذشتہ روز ریزن علاقے میں واقع اُس کے گھر سے پُر اسرار طور لاپتہ ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ بچہ غرقآب ہونے کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔
وحید احمد ولد مختار سونترا کی تلاش گذشتہ شام ہی شروع کی گئی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق بچے کی لاش کو مقامی لوگوں نے دیکھا جس کے بعد اُسے کلن پل کے نزدیک سے بر آمد کیا گیا۔