کپوارہ //سرحدی ضلع کپوارہ کے کنڈی جنگلات میں جنگو مخالف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا جس کے دوران فوج نے ایک عدم شنا خت جنگجو کو جاں بحق کر نے کا دعویٰ کرتے ہو ئے کہا کہ لاش کو بر آمدکر نے کے ساتھ ساتھ گو لہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ۔منگل کو شروع ہو نے والی جھڑپ کے دوران اب تک ایک فوجی کمانڈو اور ایک جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔کنڈی کپوارہ کے جنگلات میں فوج نے جنگجو مخالف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رکھا ۔ 47 راشٹریہ رائفلزنے 10 جولائی کو کپوارہ کے کنڈی علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ 11 جولائی کو دوپہر کے وقت علاقہ میں جنگجوؤں اور فوجیوں کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں دو فوجی کمانڈو زخمی ہوئے۔جن میں سے بعد میں ایک کی موت واقع ہوئی۔گذشتہ شام جنگجوؤں اور فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں ایک جنگجو مارا گیا۔کپوارہ سے 12کلومیٹر کی دوری پر واقع کنڈی علاقے کے آس پاس گھنے اور وسیع جنگلات واقع ہے اور سادھو گنگا (سادھ مالیون) کے علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے ۔ گھنے اور وسیع جنگلات کی دوسری طرف وادی لو لاب کا علاقہ پڑ تا ہے ۔