سرینگر/ضلع پونچھ میں بدھ کو کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین جاری گولہ باری کے بیچ دو مارٹر شیل ٹریڈ سینٹر کے نزدیک آگرے تاہم ان سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق دو مارٹر شیل سینٹر کے قریب اُس وقت آگرے جب دوسرے طرف کی مال بردار گاڑیاں وہاں پہنچ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ تاہم ان سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ کے فوراً بعد سینٹر کے ملازمین اور دیگر لوگوں کو فوری طور زیر زمین بنکروں میں پہنچایا گیا۔
ایس ایس پی پونچھ رمیش ا نگرال نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ پونچھ میں کنٹرول لائن پر آج صبح سے ہند۔پاک افواج فائرنگ کا تبادلہ کررہی ہیں۔