جموں// حد بندی کمیشن کی سربراہ جسٹس (ریٹائرڈ) رنجانا پرکاش ڈیسائی نے جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کو ایک آئینی مشق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کا یہ پہلا دورہ جموں و کشمیر ہے لیکن آخری دورہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ” میں یقین دلانا چاہتی ہوں کہ ہم یہاں دوبارہ آئیں گے اور یہاں متعلقین کے ساتھ ایک بار پھر بات چیت کریں گے“۔
ان کا کہنا تھا ” ہم نے مختلف وفود کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران ان کی تجاویز و خیالات سنے اور ان پر غور کیا جائے گا“۔