کپوارہ// کپوارہ کے باتر گام گلگام میںکمسن طالب علم بچے کی پر اسرار گمشدگی کے خلاف لوگو ں نے بدھ کو دوسرے روز بھی احتجاجی مظا ہر ے کئے۔ ضلع انتظامیہ نے کمسن کو ڈھو نڈ نکالنے کے لئے وسیع پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی ۔گلگام میں پیر کی شام کم سن عمر فاروق پر اسرار طور لاپتہ ہوگیا ہے ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ انہو ں نے کمسن عمر کی تلاش رات بھر کی تاہم اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں مل سکا ۔ پولیس نے کیس زیر ایف آئی آر نمبر 192/2018US363RPCدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔بدھ کوباتر گام کے مقام پر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں کپوارہ کرالہ پورہ روڑپر گا ڑیو ں کی آ مد و رفت متاثر رہی ۔ لو احقین ریاستی گو رنر کے مشیر وجے کمار اورصوبائی کمشنر بصیر احمد خان سے بھی ملا قی ہوئے ۔ انہو ں نے لو احقین کو یقین دلایا کہ وہ عمر کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔