جموں//جے اینڈ کے پبلک سروس کمیشن نے جموں اینڈ کشمیر کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامنیشن رولز 2018 کے تحت مستقبل میں یو پی ایس سی سول سروسز ایگزامنیشنز جیسے پری لیمنری ، مینز اور پرسنلٹی ٹیسٹ ہر پندرہ دن کے بعد جہاں تک ممکن ہو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاہم جموں اینڈ کشمیر کمپیٹیٹو ایگزامنیشن 2016مینز جولائی 2018ء میں منعقد ہوں گے اور اس سلسلے میں متعلقہ نوٹیفکیشن وقت پر جاری کی جائے گی۔