نیوزیسک
جموں// ادھم پور ضلع میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک کمانڈنٹ کو خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ سنیچر کو بٹل بالیاں میں تعینات سی آر پی ایف یونٹ کی ایک خاتون اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے الزام لگایا کہ کمانڈنٹ سریندر سنگھ رانا اسے جنسی اور ذہنی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔شکایت کی بنیاد پر، کمانڈنٹ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354-A(جنسی طور پر رنگین ریمارکس کرنا،جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم کا قصوروار)، 354-D( ناپسندیدہ جنسی سرگرمی)، 509 (جان بوجھ کر توہین)کی پاداش میں ادھم پور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیا۔ادھم پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ونود کمار نے کہا کہ ملزم سی آر پی ایف کمانڈنٹ کو پولیس نے اتوار کے روز گرفتار کیا، تاہم انہوں نے عدالت سے ضمانت کروائی اور وہ چھوڑ دیئے گئے۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔