کشتواڑ//اُردو شاعری کو فروغ دینے اور کشتواڑ کے شعرا کو اس سلسلہ میں ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لینگوئیجز کشتواڑ کی جانب سے گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول کشتواڑ میں ایک ضلع سطحی مشاعرہ منعقد کیا گیا ۔ مشاعرے کی قیادت پی ڈی پی کے ایم ایل سی فردوس ٹاک نے کی۔مشاعرے میں جن شعرا نے ا پنا کلام سنایا ان میں محمد امین ڈول وال، اعجاز حُسین زر گر، عبدل رشید فدا، فاروق رضوی، اوم جی گوسوامی، غلا م نبی غافل،محمد شفیع ڈار، شبیر فیمی، بی ایم اوڈاکٹر گُل جبین,غلام رسول شیخ ایاز، رحمت علی رحمت، مشتاق احمد دیو، کیول کرشن شرما ، مشتاق احمد مشتاق،محمد اسلم تبسُم، جگدیش راج دلگیر، بنسی لعل کشتواڑی،مدن لعل بھنڈاری، عبدل رشید جانیسار، ۔طالب حُسین بٹ بے تاب،غلام قادر بیرواڑی، غلام رسول گوہر اور مشتاق گُلزار شامل تھے۔بیشترا شعرا نے اپنی شاعری منشیات کی بدعت کے خلاف بیدار کرنے کی غرض سے تحر یر کی تھی۔انہوں نے اچھی طرح سے منشیات کی بدعت کے مُضر اثرات پیش کئے۔اپنے صدارتی خطبہ میں فردوس ٹاک نے کلچرل اکیڈمی کی جانب سے پیش کئے ہوئے اس مشاعرے کی سراہنا کی۔اُنہوں نے کشتواڑ میں اُبھر رہے شعرا کی تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا اور کلچرل اکیڈمی کی جانب سے وقتاً فوقتاً انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی سراہنا کی۔انہوں نے کشتواڑ کلچرل اکیڈمی کی بھلائی کیلئے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈز سے کُچھ رقم مہیا کرنے اور اکیڈمی کا دفتر قائم کرنے کے لئے اعلی حُکام کے ساتھ معاملہ اُٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقعہ پر شعرا ،قلم کاروں ،سٹوڈنٹس اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔