ممبئی//بی سی سی آئی نے اس ماہ کے آخر میں کیریبین میں ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ 18 رکنی ہندوستانی ٹیم کی کمان روہت شرما کریں گے ۔ کے ایل راہل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن اس سے پہلے انہیں اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔ روی چندرن اشون جو گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے ، اس فارمیٹ میں واپسی کر چکے ہیں۔ ان کے علاوہ اسپن بولنگ کا بوجھ کلدیپ یادو (فٹنس ثابت کرنے کے بعد)، روی بشنوئی، اکسر پٹیل اور رویندر جڈیجہ کے کندھوں پر ہوگا۔ ہاردک پانڈیا اور رشبھ پنت ون ڈے سیریز سے آرام کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلیں گے ۔
اپنی تیز رفتاری سے سب کو متاثر کرنے والے عمران ملک کو اس ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔ سلیکٹرز نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ کو ترجیح دی ہے جو بھونیشور کمار، اویش خان اور ہرشل پٹیل کے ساتھ تیز رفتار کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ عمران نے اپنا ٹی۔ٹوئنٹی ڈیبیو آئرلینڈ میں کیا تھا، انگلینڈ کے خلاف ٹی۔ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے ۔ ناٹنگھم میں کھیلے گئے اپنے واحد میچ میں انہوں نے 56 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ سیریز کے پہلے میچ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے ارشدیپ نے اپنی لیٹ سوئنگ سے بلے بازوں کو پریشان کیا اور 18 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ بمراہ کو اس سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کوہلی آئندہ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔ انگلینڈ کی سیریز سے پہلے روہت نے کوہلی کی حمایت کی تھی، جو خراب فارم کے ساتھ جدوجہد کر رہے تھے ۔ ماہرین کی جانب سے کوہلی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی بات پر روہت نے کہاکہ “میں نہیں جانتا کہ یہ ماہرین کون ہیں، مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ انہیں ماہر کیوں کہا جاتا ہے ۔ وہ باہر سے ہر چیز کو دیکھ رہے ہیں۔