کپوارہ// کلاروس کپوارہ علاقہ میں دو روز قبل ایک ساتھ 3 طالب علم لاپتہ ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں لواحقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔معلوم ہو اہے کہ کلاروس علاقہ سے تعلق رکھنے والے تین گہرے دوست وسیم احمد گنائی ،اقدس احمد گنائی اور محمد اقبال گنائی جو دسویں جماعت کے طالب علم ہیں، دو روز قبل سکول جانے کیلئے گھر سے نکلے لیکن چھٹی کے بعد گھرو ں کو واپس نہیں لوٹے ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ انہو ں نے اپنے لخت جگرو ں کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس چوکی کلاروس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔