کشی نگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے وجود میں آنے سے ملک اور دنیا کے بودھ مت کے پیروکاروں کو بھگوان گوتم بدھ سے وابستہ زیارت گاہوں کا دورہ کرنے میں سہولت ہو گی اور اس سے پروانچل کے علاقہ کی ترقی میں مزید تیزی آئے گی۔ مسٹر مودی نے بدھ کے روز یہاں 260 کروڑ کی لاگت سے تیار بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا بھر میں بودھ مت سماج کے عقائد اور عقیدے کا مرکز ہے ۔ یہ ایئر پورٹ ایک طرح سے ان کی تعظیم کے لیے گلپوشی گئی ہے ۔ بھگوان بدھ کے علم سے لے کر مہاپرینروان تک کا گواہ یہ علاقہ آج ہوائی سروس کے ذریعے دنیا سے منسلک ہوگیا ہے ۔