بانڈی پورہ/ /کشن گنگا ہائیڈل پن بجلی پروجیکٹ کی ترسیلی لائن کیلئے زیر تعمیر ٹاوررواں سال مکمل ہونے کی توقع ہے۔اس سلسلے میں پاور گرڈکارپوریشن آف انڈیا کے اسسٹنٹ جنرل منیجر ارشاد احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کے تعاون سے کشن گنگا ترسیلی لائن کے ٹاور تعمیر ہونے کا کام رواں سال مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لاوے پورہ اور برزلہ کے مقام پرکچھ عرصہ کیلئے کام بند پڑا تھا تاہم اے ڈی سی بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی کی کوششوں سے حائل رکاوٹوں کو دور کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو معقول معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔