کراچی // پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیروادی میں بھارت کے ظلم وستم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکورٹی فورسز کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے اور دنیا اس پر خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی کشمیری عوام پر بربریت مسلط کی گئی، حق خودارادیت مانگنے پر کشمیری بھائیوں پرظلم کئے جاتے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام کو اکیلا نہ سمجھیں۔ بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر قتل کر ہی ہے۔ بھٹو نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے اور اسے بند کرائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔