سرینگر//کشمیریونیورسٹی کاسالانہ تمدنی وادبی فیسٹول ’سونزل۔2021‘منگل کواختتام پزید ہوا۔وائس چانسلرپروفیسر طلعت احمد نے اختتامی تقریب کی صدارت کی جبکہ صوبائی پولیس سربراہ وجے کمار مہمان خصوصی تھے اور یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر نثار احمد مہمان ذی وقار کے طورتقریب میں شامل تھے۔اپنے صدارتی خطبے میں ہونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس فیسٹول میں حصہ لینے والے طلاب کو مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اکتوبر کے مہینے میں ایک اور سونزل میلے کااہتمام کررہی ہے تاکہ جموں کشمیریوٹی سے باہر کی یونیورسٹیوں کے طلاب اس میں شرکت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ان میلوں کی بدولت ہی طلاب اپنے خیالات کوایک دوسرے کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں اوراپنے ہنر کا بھی مظاہرہ کرسکتے ہیں ۔وائس چانسلر نے 2008سے مسلسل سونزل کاانعقاد کرنے کیلئے ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر کو مبارکباد دی۔اپنے خصوصی خطبے میں صوبائی پولیس سربراہ نے کہا کہ جوان لڑکوں اورلڑکیوں کے کھیلوں اور تمدنی تقاریب میں شرکت کرنے اسے ان کے ہمہ جہت شخصیت کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کشمیریونیورسٹی کی اس فیسٹول کاانعقاد کرنے کیلئے ستائش کی ۔انہوں نے طلاب پر زوردیا کہ وہ مختلف اہم معاملات پربحث ومباحثہ کریں جن میں منشیات کی لت بھی شامل ہیں اور ان کے حل کیلئے اقدام بھی تجویز کریں ۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر نثار احمدمیر نے یقین دلایا کہ یونیورسٹی سونزل جیسی تقاریب کے انعقاد کیلئے ہرممکن تعاون دے گی۔