اسلام آباد//لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لیے عالمی عدالت چلا جاتا ہے لیکن حریت رہنما کو کئی برس سے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرنے نہیں دے رہا۔کلبھوشن یادیو سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ بھارت کا یہ کونسا قانون ہے جس میں وہ بقول انکے ایک دہشت گرد کو بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرتا ہے اور عالمی عدالت انصاف سے رجوع بھی کرلیتا ہے لیکن حریت لیڈر کو تین سال سے اپنی بیوی اور بیٹی سے ملنے نہیں دے رہا۔پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گرد کلبھوشن یادیو کی اہل خانہ سے ملاقات کرائی ہے تاہم بھارت مجھے اپنے شوہر سے ملنے نہیں دے رہا اور بیٹی کو اپنے والد سے دور رکھا ہوا ہے۔