نیوز ڈیسک
جموں//جگتی ٹاؤن شپ کے کشمیری مہاجرین ریلیف ہولڈرز کے وفد نے منگل کو راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔رویندر کول کی قیادت میں وفد کے ارکان نے کشمیری پنڈت برادری کی فلاح و بہبود کے لیے UT انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے بے مثال اقدامات کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو مطالبات کا ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو ان کی طرف سے پیش کئے گئے حقیقی مسائل کو میرٹ پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔