نئی دہلی//کشمیر کے نوجوان فلم ڈائریکٹردانش رینزوکو سنیما کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں” داد صاحب پھالکے فلم ایوارڈ2018“ سے سرفرازکیا ہے۔دانش رینزو یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے اولین کشمیری ڈائریکٹر ہیں۔انہوں نے متعددفلموں میں ہدایت کاری کے جوہر دکھائے ہیں۔جس میںایوارڈ یافتہ فلم ’ان سرچ آف امریکہ انشاءاللہ‘ بھی شامل ہے۔دانش رینزو امریکہ میں مقیم ہیںاور فی الحال وہ ایک فلم’دی الیگل‘پر کام کررہے ہیں جس میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’لائف آف پائی‘ کے اداکار سورج شرما کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔ رینزو کی پہلی فیچر فلم’ہاف ویڈو‘ اس سال عالمی سطح پر رلیز کی جائے گی۔ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں داد صاحب فلم فیسٹویل ایوارڈ2018 سے سرفراز کیا گیا ہے۔