کپوارہ//کشمیری شہد کو پوری دنیا میں فرو غ دینے کے لئے ضلع کپوارہ میں کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری نے فوج کے اشتراک سے ایک تقریب کا نعقاد کیا اور دور دراز علاقوں کے مستحق لوگو ں میں 2ہزار سے زائد یونٹ تقسیم کر کے ریکارڈ قائم کیا ۔اس موقع پر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہد کو بڑھاوا دینے کا جو وزیر اعظم کا پروگرام ہے اس کو ہر حال میں کامیاب بنایا جائے گا تاکہ بے روز گار نوجوان اپنا روز گار خود کماسکیں اور درو داز علاقوں کے بے روز گار نوجوانو ں کو شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔کو ویندر گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندی مودی کے ایک پروگرام کے تحت اگرچہ پورے ملک میں شہد کو بڑھا وا دینے میں دلچسپی ہے تاہم ریاست میں شہد کو زیا دہ سے زیادہ کمایا جائے ۔اس موقع پر کھادی ولیج انڈسٹری کے انچارج شمالی بھارت حنا بٹ نے بتا یا کہ ریاست جمو ں و کشمیر میں شہد کی پیداوار کو بڑھاوا ملنا چاہئے تھا وہ نہیں مل پارہا ہے اور ہنی مشن کے تحت کے وی آئی سی چاہتا ہے کہ اس خوب صورت وادی میں شہد کو بڑھاوامل سکے تاکہ بین الاقوامی منڈیو ں میں اس کو فروخت کر کے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل ہو سکے ۔حنا بٹ کا کہنا ہے کہ کپوارہ ضلع میں دو ہزار سے زائد ہنی مشن کے بی بکس تقسیم کر کے ورلڈ ریکارڈ تو ڑا گیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ کشمیر کو قدرت نے جو حسن بخشا، اس میں ہر ایک چیز تیار ہو سکے لہذا ریاست کے دور دراز علاقو ں میں جو شہد کے فارم ہیں اس میں لوگو ں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے تاکہ وہ اپنے روز گار کو بڑھاوا دیں گے ۔اس موقع پر ممبر اسمبلی کپوارہ بشیر احمد ڈار ،ممبر اسمبلی رفیع آ باد یاور میر ،ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کے علاوہ فوج کے اعلیٰ افسران اور لوگو ں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔