عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ایک قابل ذکر کارنامہ میں GR8 سپورٹس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے کشمیرمیں بھید سے بنے کرکٹ بیٹ کو مسلسل تیسرے T20 ورلڈ کپ میں نمایاں کیا گیا۔ عمان کے دو پیشہ ور بین الاقوامی کرکٹروں نے کشمیر میںتیار کئے گئے بلوںکے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ عمان کے دو کھلاڑیوںمہران خان اور بلال خان نے نمیبیا کے خلاف T20 ورلڈ کپ کے میچ میں کشمیر میں بنے کرکٹ بلے کے ساتھبیٹنگ کی۔ جی آر ایس 8کے منیجنگ ڈائریکٹر فوازل کبیر نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں مختلف ممالک کی نمائندگی کرنے والے دوسرے کھلاڑی بھی کشمیر میں تیار کردہ بلوںسے کھیلتے نظر آئیں گے۔عالمی کرکٹ کے میدان کے تئیں عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کبیر نے کہا کہ ہمیں کرکٹ بیٹ کی صنعت میں بہترین درجے کی جگہ بنانے پر فخر ہے اور ہم دنیا بھر کے کرکٹروں کو بہترین سازوسامان فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں جو ان کے کھیل کو بہتر بناسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کشمیری بھید کی لکڑی سے بنے بلوںکو پروفیشنل کرکٹ بیٹ بنانے میں ہمیں 14 سال لگے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف لکڑی، ہینڈل یا اسٹیکر ہی نہیں جو ایک پیشہ ور کرکٹ بیٹ بناتا ہے، آئی سی سی کے معیارات کی پاسداری، بلے بازوں کی ضروریات ،کھیل کے حالات، بیٹنگ آرڈر اور ہماری اختراعی پیٹنٹ شدہ تکنیکیں اور ٹیکنالوجی ایک پیشہ ور کرکٹ بیٹ بناتی ہیں۔ڈاکٹر کبیر نے کہا ’’ہماری انتھک محنت اور مسلسل کوششوں نے ہمیں اس شعبے میں اہم پیش رفت کرنے کی ترغیب دی۔ ہم آخر کار ایک ایسی پروڈکٹ کو اختراع کر سکتے ہیں جو ہماری دیسی صنعت سے تعلق رکھتا ہو جس میں کشمیرکی اس پوری صنعت کو ترقی دینے کی بہت بڑی گنجائش ہے۔ کبیر نے کہا کہ یہ ہمیں خود کفیل بنائے گا اور اس طرح ہمارے ملک کی معیشت کو تقویت ملے گی۔