سرینگر// کشمیر یونیورسٹی میںاساتذہ کیلئے7روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ ورکشاپ اتوار کو اختتام پذیر ہوا ۔پی جی کے ایجوکیشن شعبہ نے یہ پروگرام مہاتما گاندھی نیشنل کونسل آف رورل ایجوکیشن (مرکزی وزارت انسانی فلا ح و بہبود)کے اشتراک سے منعقد کیا ۔جس میں سرینگر ضلع کے کالجوں میں تعینات فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔سکول آف ایجوکیشن کے ڈین اور سربراہ پروفیسر محمد اقبال متو نے اپنے خطاب میںتعلیم اور نصاب میں تجربات کی افادیت پر زور دیا۔اس موقعہ پر کئی کالجوں کے پرنسپلوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ۔