سرینگر//گورنراین این ووہرا جو کشمیر یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں نے ریاستی یونیورسٹیوں کے سائنسدانون اور تحقیق دانوں پر زو ردیاہے کہ وہ ریاست کے مسائل کے عین مطابق تحیقی سرگرمیا ں ہاتھ ملیں ۔یونیورسٹی آف کشمیر میں جے اینڈ کے سائنس کانگریس کے 13اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وہ ریاست کی چاروں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے آرہے ہیں اور ان پر باور کرتے آرہے ہیں کہ انہیں ریاستی لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے تحقیقی کام ہاتھ میں لینا چاہیئے ۔انہوںنے کہا کہ اگر یونویرسٹیاں خاص طور سے وہاں کے سائنس داں ریاست کے مسائل حل کرنے کے عمل میں شامل ہو کر ان کے نمٹارے کے لئے ریاست کی مدد کرتے ہیں تو یہ اہم کامیابی ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ جھیل ڈل کو آلودگی سے بچانا ، ریاست میں زمینی سطح آب میں کمی واقع ہونا ایسے مسائل ہیں جن کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ان میں سائنسدانوں کے رول کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔اس سائنس کانگریس موضوع تھا Emerging Technologies and Human Society- Applications and Constraints. گورنر نے کہا کہ سائنس کانگریس کا سالانہ اجلاس سائنسدانوں اور تحقیق دانوں کو ریاست کو درپیش بڑے مسائل پر سیر حاصل تبادلہ خیال کرنے کا بہترین موقعہ فراہم کرتا ہے ۔گورنرنے سائنس اور ٹیکنالوجی کو بہتر طریقے پر استعما ل میں لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو ان اقدامات کے لئے بروئے کار نہیں لایا جانا چاہیئے جو بنی نو ع انسان کے لئے ضرر ساں ہوں ۔گورنر نے کہا کہ اگر ریاست کی تمام یونیورسٹیوں کے سائنس دان مسائل کو حل کرنے کے عمل میں شامل ہوتے ہیں تو ہم تیزی سے ترقیاتی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔گورنر نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی میں ملک کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہونے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہاں فیکلٹی مزید تند ہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے تدریسی او رتحقیقی شعبوں میں معیار کی بلندیوںکو چھوتی ہے تو وہ دِن زیادہ دور نہیں جب یہ یونیورسٹی ملک کی چند اولین یونیورسٹیوں کی میں گنی جائے گی۔اپنے استقبالیہ خطبے میں وائس چانسلر پروفیسر خورشید اقبا ل اندرابی نے کہا کہ یونیورسٹی نے کئی اصلاحاتی اور شفافیت کے اقدامات شروع کئے ہیں اور یہ یونیورسٹی این آئی آر ایف ۔2017کے تحت 100یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل تعاون دینے کے لئے چانسلرکر شکریہ ادا کیا۔ یہ سائنس کانگریس جموں کشمیر سٹیٹ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ اینووکیشن کونسل گورنمنٹ آف جموں اینڈ کشمیر ، ڈیپارٹمنٹ آف سائنس ٹیکنالوجی مرکزی سرکار ، سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ ، مرکزی سرکار اور جموں وکشمیر بینک کے اشتراک سے منعقد کی گئی ۔یونیورسٹی آف دہلی کے پروفیسر آر پی ٹنڈن ، پروفیسر ظفراے ریشی ، ڈین ریسرچ اینڈ کو کنوینئئر سائنس کانگریس نے بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا اور کانگریس میں سینکڑوں کی تعداد میں ریسر چ سکالروں اور طلاب نے بھی شرکت کی۔