سرینگر//رجسٹرار کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر نثار احمد میر نے کشمیر یونیورسٹی اور دیگر کالجوں کے 25طلباء پر مشتمل گروپ کو جھنڈی دکھا کر ڈایریکٹر فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس یونیورسٹی آف کشمیر کو دس روزہ سنو سکینگ کورس کے لئے گلمرگ روانہ کیا۔ اس موقعے پر ڈاکٹر نثار میر نے مہم جوئی کھیلوں پر زور دیا۔ انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے ڈائریکٹوریٹ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کو پورا تعاون فراہم کرنے کی یقین دلایا اور یہ اس میں حصہ لینے والے طلباء کو کورس کے دوران احتیاط برتنے کو کہا ۔اس موقعے پر ڈاکٹر نثار احمد خان کارڈی نیٹر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کشمیر یونیورسٹی، ندیم احمد ڈار اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈاکٹر مسلم جان میڈیا کارڈی نیٹر کشمیر یونیورسٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس دوران طلباء نے یونیورسٹی حکام اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کا اُنہیں اس طرح کے مقابلوں کا انعاد کرنے کا شکریہ ادا کیا۔