سرینگر //کشمیر یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹس داخلے کی آخری تاریخ 20مئی تک بڑھا دی ہے۔ایک بیان کے مطابق فسٹ/سکنڈ سمسٹر(چوائس بیسڈ کریڈٹ سسٹم سکیم) کے تحت انڈر گریجویٹس سطح کے متعلقہ کالجز میں داخلے کی تاریخ میں 20مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ دیگر معلومات متعلقہ کالجز نے پہلے ہی ایک نوٹیفکیشن میں مشتہر کی ہیں۔