عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کمشنرسیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ نے یہاں کشمیر ہاٹ میں دستکاری اشیاء کی 10 روزہ ایگزبشن کم سیل گاندھی شلپ بازار کا اِفتتاح کیا۔اِس نمائش کو ڈیولپمنٹ کمشنر ہینڈی کرافٹس کے دفتر ،مرکزی وزارتِ ٹیکسٹائل نے سپانسر کیا ہے اور سبزار سوشل ویلفیئر سوسائٹی ماگام کے ذریعہ عملایاگیا ہے۔ گاندھی شلپ بازار ملک بھر کے ممتاز مقامات پر مختلف شہروں/میٹروز میںمنعقد کیا جا رہا ہے تاکہ دست کاروں کو گھریلو مارکیٹنگ کا پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے اور ان کے شاندار دستکاری کی تخلیقات ،روایتی فنون اور ملک کے ثقافتی ورثے کی نمائش کی جا سکے۔اس میلے میں ملک بھر سے تقریبا 100 کاریگر حصہ لے رہے ہیں جن میں ہینڈ پرنٹیڈ ٹیکسٹائل، لکڑی کی نقاشی، جے پور مصوری، امیٹیشن جیولری ، کین بانس، ٹیر ا کوٹا ،چمڑا ،کڑی کے برتن، گھاس کے پتوں کے سر کنڈے اور پھول ، کانچ شیل، کڑھائی اور کروشیٹ، ٹیکسٹائل، کھلونا لکڑی کے لاکر ویئر، کٹھ پتلی، کولہاپوری چپل، باٹک پرنٹ، قالین، ایپلکی ورک ، مٹی کے برتن، لیپچا ٹیکسٹائل وغیرہ شامل ہیں۔