عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//دستکاری اور ہینڈ لوم ڈپارٹمنٹ کشمیر11ویں قومی ہینڈلوم دن کی مناسبت سے کشمیر ہاٹ سرینگر میں آج سے دستکاری مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کررہا ہے۔کشمیر صوبے کے تمام اضلاع کے سٹالز، رجسٹرڈ کوآپریٹو سوسائٹیز کے ساتھ، محکمہ کے 432تربیتی مراکز میں مصنوعات کی فروخت کیلئے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹریننگ)مرزا شاہد علی نے ایک بیان میں بتایا کہ مصنوعات کی فروخت صبح 11.00 بجے شروع ہوگی جس میں مختلف دستکاری مصنوعات جیسے اونی قالین، سوزنی کڑھائی والے شال،پشمینہ، کریول، اورنمداشامل ہے۔عام لوگوں سے کشمیر ہاٹ میں آنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ذخیرہ محدود ہے اسلئے پہلی فرصت میں نمائش گاہ کا دورہ کریں۔