جنیوا // جینوامیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ سی آر) کے 36ویں اجلاس کے دوران میٹرو بسوں اور ٹرامز پر کشمیر کے معاملے پر توجہ دینے اور بھارتی ریاستوں تریپورا، ناگالینڈ اور مَنی پور کی آزادی کے حق میں پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے۔ان پوسٹرز میں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر توجہ دینے اور بھارتی ریاستوں تریپورا، ناگالینڈ اور مَنی پور کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔تاہم اس بات کی وضاحت ہونا ابھی باقی ہے کہ یہ پوسٹرز کس نے لگوائے۔