سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت ہند کشمیر میں جیلوں کو بدنام زمانہ گوانتا نامو جیل جیسا بنانا چاہتی ہے۔سینٹرل جیل میں بند قیدیوں کے اہل خانہ کی طرف سے سرینگر میںکئے جانے والے احتجاج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا 'قیدی بھی بنیادی انسانی حقوق کے حقدار ہیں اور ان کے احتجاج کو طاقت کے بل پر دبانا واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے اور یہاں کے جیلوں کو بدنامہ زمانہ گوانتا نامو بے جیل جیسا بناناچاہتی ہے'۔