حیدرآباد // وزیراعظم نریندر مودی نے نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ کے بیان کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے کشمیر کے لئے علیحدہ وزیراعظم کا مطالبہ کیا تھا۔ حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں بی جے پی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کشمیر کے لئے علیحدہ وزیراعظم کے بیان پر کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس کی اتحادی جماعتوں بالخصوص کانگریس ‘شرد پوار اور دیوے گوڑا سے کشمیر سے متعلق بیان کی وضاحت چاہتے ہیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ اگر کانگریس دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو ملک میں بم دھماکے اور سرحد پر دہشت گردی میں اضافہ ہوجائے گا۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران ان کی حکومت نے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف جم کر مقابلہ کیا۔ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوٹ کے ذریعے وضاحت کی ہے کہ ’’یہ ایسا کچھ نہیں ہے جو نیشنل کانفرنس چاہتی ہے بلکہ دستاویزِ الحاق کے توسط سے کشمیر کو دی گئی آئینی ضمانت ہے، جس آئین ہند کے تحت آپ نے حلف لیا ہے۔ہم وہی کچھ کہہ رہے جو آئین ہند کے مطابق ہے۔