سری نگر//ریاستی کانگریس کے صدرجی اے میرنے کشمیرکی صورتحال کومودی سرکارکی غلط پالیسی کانتیجہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ محبوبہ مفتی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے بے بس ولاچارہیں ۔انہوں نے مودی سرکار کوکشمیرمیں جاری کشت وخون کی صورتحال کے بارے میں کوئی بھی فکرنہیں ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدرنے محبوبہ مفتی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم ہندکی توجہ کشمیرکی جانب مبذول کئے جانے کی کوشش پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ یہ ظاہرکرتاہے کہ محبوبہ مفتی ریاستی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کتنی بے بس اورلاچارہیں ۔جی اے میرنے وزیراعلیٰ کے ٹویٹ پرحیرانگی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ بارباریہ واضح اور ثابت ہوچکاہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی اورمرکزمیں اسکی سرکارکی کشمیرکے حوالے سے پالیسی کیاہے تو ایسے میں مودی کی توجہ مبذول کرانابے معنیٰ ہے۔