سرینگر// کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق نے ایک مقامی ہوٹل میں مقامی دوا ساز کمپنی’’وو کیئر‘‘ کا کلینڈر منظر عام پر لایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عاشق نے کہا کہ کلینڈر میں مقامی کاروباریوں کے کارناموں کو اجاگر کیا ہے جبکہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ وادی کی خوبصورتی کے بجائے کلینڈر پر کاروبار اور کاروباریوں سے متعلق تفصیلات درج کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹرئز ابھرتے اور نوجوان کاروباریوں کی ہر مرحلے پر مدد کیلئے تیار ہے اور اس کلینڈر میں ایک پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔تقریب وو کیر نامی کمپنی کے مالک گوہر احمد نے کہاکہ15 سال قبل انہوں نے دوا سازی کا کاروبار بیرون ریاست میں شروع کیااور جب اس میں توسیع کا وقت آیا تو ان کے سامنے کئی ہمسایہ ریاستوں کا نام زیر غور تھاتاہم انہوں نے فیصلہ لیا کہ کشمیر کیلئے کچھ کیا جائے۔ان ہوںنے کہا کہ فی الوقت وادی میں120ملازمین کو انکی کمپنی روزگار فراہم کرتی ہے جو کہ حوصلہ کن بات ہے۔ گوہر نے واضح کیا کہ دیگر ریاستوں سے وادی میں سرمایہ کاری کیلئے کوئی نہیں آیا ،اس لئے مقامی کاروباریوں اور صنعت کاروں کو سیاحت اور دستکاری کے علاوہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہے تاکہ’’میڈ ان کشمیر‘‘ پر کام کرنے کے علاوہ مقامی نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکے۔