سرینگر// کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی غرض سے وادی کشمیر میں جمعرات کو مسلسل 29 ویں دن مکمل لاک ڈاﺅن جاری ہے۔
حکام نے گذشتہ روز ریڈ زون قرار دئے گئے علاقوں کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس اُو پی) کے مطابق سیل کردیا تاکہ وبا کی روک کو ممکن بنایا جاسکے۔
وادی کے سبھی دس اضلاع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کورونا مخالف لاک ڈاﺅن پر پوری سختی کے ساتھ عمل جاری ہے اور وادی کی سبھی اہم شاہراﺅں اور رابطہ سڑکوں پر پولیس و نیم فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کی نقل و حمل پر روک لگائی جاسکے۔
اس دوران صرف خصوصی اجازت نامے رکھنے والے افراد کو ہی گذرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
وادی کے اندر سبھی دکان،کاروباری و تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں اور حکام نے پہلے ہی ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ لاک ڈاﺅن کا سلسلہ 3مئی تک جاری رہے گا۔