سری نگر// وادی کشمیر میں ہفتے کے روز ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون نافذ رہا جس سے معمولات زندگی ایک بار پھر درہم و برہم ہوکر رہ گئے۔
یاد رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا تھا بعد ازاں لہر میں کمی آنے کے ساتھ ہی لاک ڈاون میں بھی نرمی کی گئی تاہم ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون کا نفاذ مسلسل جاری ہے۔
یو این آئی کے مطابق سری نگر میں آج بازار بند رہے تاہم سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی نقل و حمل جاری تھی